چولستان کیلئے نہریں نکالنے کی حمایت نہین کی، نوید قمر
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے ایک نیوز چینل پر اپنے حوالے سے ایک بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے چولستان میں نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی۔
نوید قمر نے کہا، میں نے چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک نیوز چینل سے نشر ہونے والے بیان سے تاثربنا کہ میں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش
چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز ہونے کے بعد بھی صوبہ سندھ میں چولستان کے صحرائی علاقہ کے لئے ہیڈ سلیمانکی سے بہریں نکالنے کی مخالفت کی جا رہی ہے اور ایسی کسی نہر کو سندھ دریا کا پانی کم ہونے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔
اس تناظر میں پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نوید قمر کے حوالے سے نیوز چینل سے یہ نشر ہوا کہ انہوں نے چولستان کیلئے نہریں نکالنے کی ھمایت کر دی ہے، نوید قمر کو اس بیان کی تردید کرنا پڑی۔
رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نہریں نکالنے کی حمایت نوید قمر
پڑھیں:
کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج جاری، وکلا کا ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا
دریائےسندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ وکلاء کا قومی شاہراہ ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ دھرنا کینالز منصوبے کی منسوخی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک جاری رہے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ ختم نہ کیا گیا تو ریلوے ٹریک کو بند کر دیں گے۔
دھرنے کے شرکاء سےخطاب میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ نئے کينال بنانا سندھ کے مستقبل کو داؤ پر لگانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دريائے سندھ کا راستہ روک کر ملک کی يکجہتی سے نہ کھيلا جائے۔
شکارپور میں بھی وکلا نے دور روز سے انڈس ہائی وے بائی پاس پر دھرنا دیا ہوا ہے، جس سے سندھ پنجاب بلوچستان آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہے۔
دریں اثنا حیدر آباد، میہڑ اور ڈہرکی سمیت دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔