مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، دھمکی بھری ای میل آئی ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دھمکیوں سے متعلق متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے، ایسی دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کو صحیح طریقے سے ہینڈل کیا تو نوجوان نسل نشے سے بچ سکتی ہے، کیس میں بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔
کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک، ایک پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو دیکھتے ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو کچلتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
پاک افغان مشترکہ پریس کانفرنس بڑا بریک تھرو، کامران یوسف
اسلام آباد:تجزیہ کار کامران یوسف کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کابل کا دورہ انتہائی اہم تھا، اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس بڑی اہم ہے۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دورے میں مشترکہ پریس کانفرنس کا ہونا شامل نہیں تھا، لیکن اس دورے کے نتائج اتنے پوزیٹو تھے کہ دونوں ملکوں نے یہی فیصلہ کیا کہ ایک پوزیٹیو میسج جانا چاہیے اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہونی چاہیے، جو کہ ایک بریک تھرو ہے۔
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر انٹرنیشنل لاز افغانستان کا حق ہے کیونکہ وہ لینڈ لاکڈ کنڑی ہے، لیکن اس کی وجہ سے پاکستان میں اسمگلنگ بڑھ رہی تھی، ڈیڑھ سال پہلے جب اسمگلنگ بہت بڑھ گئی اور افغان حکومت نے تعاون نہیں کیا تو انشورنس گارنٹی کے بجائے بینک گارنٹی نافذ کر دی گئی تھی، اب انشورنس گارنٹی دوبارہ بحال ہو گئی ہے، پاکستان نے یہ ایک بڑی رعایت دی ہے۔