بولیویا میں مسافر بس حادثے میں 33 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
LA PAZ:
جنوبی امریکی ملک بولیویا کے مغری خطے پوٹوسی میں دو بسوں کے ٹکرانے سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں دو بسیں متاثر ہوئی ہیں اور یہ حادثہ علی الصبح دو شہروں یوونی اور کولچانی کے درمیان روٹ میں پیش آیا اور ایک بس مذکورہ شہر میں منعقد ہونے والی میلے کے لیے جارہی تھی۔
یوونی کی میونسپلٹی کے عہدیدار اوسمار سیلویٹیرا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خوف ناک حادثے میں 33 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس جائے وقوع پر موجود تھی اور حادثے کی وجوہات کا تعین کر رہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی حکام کو پیش کردی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
رواں ہفتے وسطی نائجیریا کی بینو ریاست میں مبینہ طورپر خانہ بدوش مویشیوں کے حملوں میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے جاری رہنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بڑی تعداد میں مشتبہ ملیشیا نے رات کے وقت بینو ریاست کے ایک علاقے پر حملہ کیا، یہ حملہ چرواہوں اور کسانوں کے درمیان مہلک جھڑپوں کے دوبارہ سر اٹھانے کے درمیان ہوا، یہ تنازعہ حالیہ برسوں میں سیکڑوں افراد کی جانیں نگل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا اور حملہ آوروں کو پسپا کیا جا رہا تھا، انہوں نے کسانوں پر گولیاں چلائیں اور پانچ کسانوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ دوسرا حملہ لوگو میں ہوا جو پہلے واقعے کے علاقے سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایک اور علاقے میں پولیس کے پہنچنے سے پہلے 12 افراد مارے گئے۔
یہ حملے بینو کے علاقے اوٹکپو میں 11 افراد کے مارے جانے کے صرف 2 دن بعد ہوئے ہیں جب کہ ایک قبل مسلح افراد نے دیہات پر حملہ کر کے 50 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
ریسرچ فرم انٹیلی جنس کے مطابق 2019 سے خانہ بدوش مویشیوں کے چرواہوں اور کاشتکار برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2.2 ملین افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔