اسٹاک مارکیٹ تباہ ہو رہا ہے لیکن نریندر مودی اپنی دنیا میں مست ہیں، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ویڈیو میں ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آپکو بتادیں کہ اسٹاک مارکیٹ نے گراوٹ کے معاملے میں 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے لیکن نریندر مودی چپّی سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی اور نفٹی کے ساتھ ساتھ سنسیکس نے بھی اپنی تباہی کا ماتم منایا۔ آج شیئر مارکیٹ میں ہوئی اتھل پتھل کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے کچھ پرانے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر میمس کے ذریعہ بھی مرکز کی مودی حکومت کو سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے ڈوبنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایکس پر کئے گئے ایک میم میں نریندر مودی کو آج کے اخبارات کی سرخیاں دکھائی گئی ہیں جس میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ اس تصویر میں نیچے نریندر مودی منھ زمین کی طرف گھمائے سوئے ہوئے ہیں اور ان سے کہا جا رہا ہے، اب تو نیند سے جاگو۔
ایک دیگر میم میں نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی تصویر پیش کی گئی ہے۔ اس گرافکس میں اوپر عنوان دیا گیا ہے "سب مینیج ہو رہا ہے"۔ تصویر میں امت شاہ کہتے نظر آ رہے ہیں "صاحب، مارکیٹ کریش ہوگیا"۔ جواب میں نریندر مودی کہتے ہیں "گودی میڈیا کو کام پر لگا دو"۔ کانگریس نے اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے پر ایک معلوماتی لیکن مختصر ویڈیو میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ اس میں بیک گراؤنڈ سے آواز آتی ہے کہ "ہندوستانی اسٹارک مارکیٹ میں بھونچال آیا ہوا ہے، آج شیئر مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا 4 لاکھ کروڑ روپیہ ڈوب گیا"۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی اور تمام بی جے پی لیڈران نے ملک کی عوام کو مارکیٹ میں پیسہ لگانے کے لئے کہا، لوگوں نے ان کے جملے پر بھروسہ کر کے پیسہ لگایا، اب پچھلے 5 مہینوں سے لگاتار ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں گراوٹ جاری ہے، لوگ تباہ ہو رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ آپ کو بتا دیں کہ اسٹاک مارکیٹ نے گراوٹ کے معاملے میں 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے گزشتہ 30 سالوں میں لگاتار 5 مہینے گراوٹ نہیں دیکھی گئی لیکن نریندر مودی چپّی سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، نریندر مودی کو سرمایہ کاروں کے نقصان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ قابل ذکر ہے کہ شیئر مارکیٹ میں جمعہ کے روز زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے۔ آج کے کاروبار میں نفٹی 420.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیئر مارکیٹ میں اسٹاک مارکیٹ ویڈیو میں نے گراوٹ ہوئے ہیں گیا ہے رہا ہے
پڑھیں:
کانپور میں انوکھا واقعہ: دلہن شادی سے قبل فرار، دولہا بارات کے ساتھ خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا
کانپور (نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر عین شادی کے دن دلہن ہی غائب ہو جائے تو یہ لمحہ کتنا دل توڑ دینے والا ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ یوپی کے ضلع کانپور کے ایک نوجوان ویرو کی کہانی سے لگایا جا سکتا ہے۔
ویرو، جو کہ تمل ناڈو میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے، اپنی شادی کے لیے بڑی تیاری کے ساتھ بارات لے کر پنکی کالا گاؤں پہنچا۔ شادی کی رسومات روایتی انداز میں دھوم دھام سے ادا ہوئیں، لیکن سب کچھ اس وقت بدل گیا جب دلہن پھیرے کی رسم سے قبل ہی غائب ہو گئی۔
پہلے تو سب نے یہی سمجھا کہ شاید دلہن کسی ذاتی کام سے گئی ہے، لیکن جب کافی دیر گزر گئی تو دولہے کے والد راکیش نے دلہن کے والدین سے دریافت کیا۔ جواب میں بتایا گیا کہ دلہن اپنے بھائی کے ساتھ باہر گئی ہے اور جلد واپس آ جائے گی۔ تاہم کچھ دیر بعد دلہن کے والدین بھی موقع سے غائب ہو گئے۔
یہی نہیں، شادی کا بندوبست کرنے والا مڈل مین بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دلہن کے لیے لائے گئے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے جائی گئیں۔ صبح تک دلہن اور اس کے خاندان کا کوئی سراغ نہ ملا، اور شادی کی بارات مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ گئی۔
ویرو کے اہل خانہ نے پنکی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی ہے۔ ایس ایچ او مانویندر سنگھ کے مطابق، دلہن اور اس کے گھر والوں کی تلاش جاری ہے جبکہ مڈل مین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندان کے لیے صدمے کا باعث بنا، بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ دھوکہ دہی کے واقعات اب زندگی کے سب سے اہم دن پر بھی سایہ ڈال سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟