امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کے بعد روس نے ولادیمیر زیلنسکی کے دورۂ امریکہ کو ’ناکام‘ قرار دیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ’نیو نازی حکومت کے سربراہ ولادیمیر زیلنسکی کا 28 فروری کو واشنگٹن کا دورہ کیئف حکومت کی مکمل سیاسی اور سفارتی ناکامی ہے۔‘
روس اکثر یوکرین پر ’نیو نازی ازم‘ کو بڑھاوا دینے کا الزام لگاتا ہے اور اسے یوکرین پر حملے کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس الزام کو مغربی رہنما اور کیئف جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران اپنے اشتعال انگیز رویے سے زیلنسکی نے اس امر کی تصدیق کی کہ وہ ایک غیرذمہ دار اور جنگ کو بڑھاوا دینے والے شخص کے طور پر عالمی برادری کے لیے سب سے خطرناک خطرہ ہیں۔‘
انہوں نے یوکرینی صدر پر لڑائی جاری رکھنے کے ’جنون‘کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ یوکرین میں روس کے فوجی اہداف ’تبدیل نہیں ہوئے۔‘
زیلنسکی نے اپنے دورے کے دوران امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اس کا اختتام اس وقت بہت برا ہوا جب ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے یوکرینی صدر پر ’بد لحاظی‘کا الزام لگایا اور انہیں امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ڈانٹا۔
یوکرین کو امید تھی کہ یہ معاہدہ امریکہ کی جانب سے حفاظت کی ضمانت کی راہ ہموار کرے گا۔

 

 

 

 

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ 

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ  کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ  واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ 
  • ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں اور عوامی ردعمل
  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • روس عارضی جنگ بندی کا جھوٹا تاثر پیش کر رہا ہے، زیلنسکی
  • بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان
  • چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ