غزہ کی پٹی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 46 شہداء کے جسد خاکی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 21 شہداء کو صہیونی جارحیت کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے سے نکالا گیا۔ جب کہ قابض فوج کے گرائے گئے ناکارہ بم پھٹنے سے دو شہری شہید اور 23 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 46 شہداء کے جسد خاکی برآمد ہو گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 46 شہداء کے جسد خاکی کو ہسپتالوں میں منتقل کیے جانےکا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 21 شہداء کو صہیونی جارحیت کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے سے نکالا گیا۔ جب کہ قابض فوج کے گرائے گئے ناکارہ بم پھٹنے سے دو شہری شہید اور 23 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 388 ہو گئی ہے جب کہ 111,803 ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاش تیزگام ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے واش روم سے برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
واشنگ لائن میں بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ لاش کورومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔