6 سالہ فلسطینی بچے کو قتل کرنے پر امریکی مالک مکان مجرم قرار؛ کیا سزا ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
امریکی عدالت نے گزشتہ برس فلسطینی خاتون اور ان کے بچے پر چاقو سے حملہ کرنے والے سفاک مالک مکان کو مجرم قرار دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں اکتوبر 2023 کے وسط میں 71 سالہ مالک مکان جوزف زوبا نے اپنے کرایہ دار پر حملہ کیا تھا۔
چاقو کے اس حملے میں 6 سالہ فلسطینی بچہ وديع الفيومی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ اس کی والدہ حنان شاہین شدید زخمی ہوئی تھیں۔
دوران تفتیش ثابت ہوگیا کہ مالک مکان نے اپنے فلسطینی کرایہ داروں پر اس لیے حملہ کیا تھا کیوں کہ حماس نے اسرائیل میں گھس کر کارروائی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے یہ عمل صرف مسلم دشمنی اور اسلاموفوبیا کے زیر اثر ہوکر کیا۔ آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔
سفاک شخص نے چھ انچ چاقو بچے کے پیٹ میں ایسا گھونپا تھا جسے بچے کے پیٹ سے بمشکل نکالا گیا۔
زخمی والدہ اب صحت یاب ہوچکی ہیں اور قاتل کے مجرم ثابت ہونے پر خوش ہیں تاہم انھوں نے کڑی سے کڑی سے سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی قانون کے تحت اس مجرم کو قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے جس کا تعین اگلی سماعت پر ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مالک مکان
پڑھیں:
وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک شاہانہ زندگی گزارتے ہیں، جہاں دنیا کی بہترین سہولیات ان کی دسترس میں ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ مشہور شخصیات کے پاس نجی طیارے بھی ہیں جو ان کی پرتعیش زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔
شاہ رخ خان، سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، امیتابھ بچن، اور اجے دیوگن ان ستاروں میں شامل ہیں جن کے پاس ذاتی طیارے ہیں۔ یہ طیارے وہ تعطیلات، فلموں کی شوٹنگ یا پروموشنز کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ اپنے مصروف شیڈول کو با آسانی مینج کر لیتے ہیں۔
شاہ رخ خان:ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کے پاس گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے، جسے وہ اکثر خاندانی تعطیلات یا فلمی کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 61.5 ملین ڈالر (یعنی 500 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔
سیف علی خان:شاہ رخ خان کی طرح، سیف علی خان کے پاس بھی گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے۔ وہ اس 61.5 ملین ڈالر مالیت کے پرتعیش طیارے کو ذاتی اور خاندانی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا:عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے پاس ہاکر 800 طیارہ ہے، جو 6 سیٹوں پر مشتمل ہے۔ وہ اکثر اس طیارے میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 85 کروڑ روپے ہے۔
ہرتیک روشن:پریانکا چوپڑا کی طرح ہرتیک روشن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جسے وہ خاندانی یا پیشہ ورانہ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔
امیتابھ بچن:میگا اسٹار امیتابھ بچن بومبارڈیئر چیلنجر 300 کے مالک ہیں، جس میں 10 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ان کے طیارے کی مالیت تقریباً 260 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
اجے دیوگن:اجے دیوگن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جو چھ سیٹوں پر مشتمل ہے۔ اس طیارے کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اجے دیوگن ان اولین بالی ووڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نجی طیارہ خریدا تھا۔
یہ سب طیارے ان ستاروں کی پرتعیش اور مصروف زندگی کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے وہ نہ صرف آرام دہ سفر کرتے ہیں بلکہ وقت کی بچت بھی کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجے دیوگن امیتابھ بچن بالی ووڈ پرائیوٹ جیٹ پریانکا چوپڑا سیف علی خان شاہ رخ خان ہرتیک روشن