چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی :آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 29.
انگلش ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی جب اوپننگ بیٹر فل سالٹ 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد جیمی اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پھر بیٹرز وکٹ پر آتے اور جاتے رہے، اور 38.2 اوورز میں پوری ٹیم 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
آج کے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ جوفرآرچر 25 اور بین ڈکٹ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر اور مارکوینسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مہاراج 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے گروپ بی سے آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔
آج اگر انگلینڈ 207 رنز سے فتح حاصل کرتا تو افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔ جبکہ انگلینڈ کی پہلے ہی ٹرافی سے باہر ہوچکی ہے، آج جنوبی افریقہ کے خلاف ان روایتی گروپ میچ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا
پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔
زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔