رمضان المبارک؛ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملت اسلامیہ کو مبارک دیتے ہوئے اہم اعلانات کردیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ یہ مہینہ درگزر اور صبر کا درس دیتا ہے۔
فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر رمضان کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
علاوہ ازیں معمولی جرائم میں قید اسیروں کی سزاؤں کو ختم کرکے انھیں رہا بھی کردیا گیا تاکہ وہ یہ بابرکت مہینہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس بابرکت مہینے میں اللہ کے مہمان بننے والے معتمرین کو ہر طرح کا آرام مہیا کرنے اور شایان شان استقبال کی ہدایت بھی کی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روزہ داروں کی سہولت کے لیے شہری اداروں کو ہمہ وقت چوکنے رہنے اور خاص انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا۔
سعودی فرمانروا کے حکم پر ٹریفک کو رواں رکھنے اور دونوں مقدس مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ سلمان بن عبدالعزیز فرمانروا شاہ سلمان سعودی فرمانروا
پڑھیں:
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے پنجاب ریونیواتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کر دیا تاہم ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر اور تین آئی ٹی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا،سلمان ظفرکی تقرری غیرقانونی ہونے کے باعث ان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔
حکام کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی 2015 میں غیر قانونی طور پرتقرری کی گئی۔
حکام کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب ریونیو کے گریڈ 17 اور 18 کے 49 افسران کومستقل کیا گیا، ملازمین عرصہ درازسے کانٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق