برطانوی پروفیسر کو سید حسن نصراللہ کی آخری رسومات میں شرکت کے جرم میں گرفتار کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پنے ایکس اکاونٹ پر اس بارے میں پروفیسر ڈیوڈ ملر نے لکھا کہ مجھے پیر کی رات ہیتھرو ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد دہشت گردی ایکٹ کے باب 7 کے تحت گرفتار کیا گیا، برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے صہیونیوں کے ساتھ مل کر میرے بیروت کے سفر کے بعد مجھے گرفتار کرنے کی سازش کی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف انگریز ماہر سماجیات پروفیسر ڈیوڈ ملر نے شہید سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت سے واپسی کے بعد اس ملک کی پولیس کے ہاتھوں اپنی گرفتاری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر اس بارے میں لکھا کہ مجھے پیر کی رات ہیتھرو ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد دہشت گردی ایکٹ کے باب 7 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ پروفیسر ڈیوڈ ملر نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے صہیونیوں کے ساتھ مل کر میرے بیروت کے سفر کے بعد مجھے گرفتار کرنے کی سازش کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
افغان سرزمین سے دہشت گردی سنگین خطرہ ہے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
عاصم افتخار نے افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل سےخطاب میں کہا کہ طالبان نے کارروائی نہ کی تو پاکستان اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹی پی تقریباً 6,000 جنگجوؤں کے ساتھ افغان سرزمین پر موجود ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ جنگ ختم ہوچکی، افغان پناہ گزین وطن واپس جائیں۔