ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا، پہلا روزہ کل بروز اتوار 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔
آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی۔ پورا ملک ماہِ رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہے۔ مساجد میں خصوصی عبادات کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔
آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لوگ سحر و افطار کا سامان خریدنے میں مصروف نظر آئے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت گزشتہ روز پشاور میں ہوا تھا، جس میں ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت مزاج پولیس افسر شیوانی شیواجی راؤ کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’مرادنی 3‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے جوکہ 27 فروری 2026 کو ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
یش راج فلمز نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’شمار شروع ہو چکا ہے، مردانی 3 آ رہی ہے!‘ ایک اور پوسٹر میں فلم کے ہدایتکار ابھراج مناوالا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Yash Raj Films (@yrf)
رانی مکھرجی کے مطابق مردانی 3 ایک سنسنی سے بھرپور، خطرناک اور ایکشن تھرلر فلم ہے۔ ہم اپریل 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ اس کردار کو نبھانا میرے لیے ان تمام بے آواز اور بہادر پولیس اہلکاروں کے لیے خراج تحسین ہے جو ہماری حفاظت کے لیے روزانہ جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مردانی سیریز کا آغاز 2014 میں ہوا تھا، جب پہلی فلم ریلیز ہوئی۔ مردانی 2 سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔