Daily Pakistan:
2025-04-22@14:16:37 GMT

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا جس پر رویت ہلال کمیٹی نے پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا اعلان کیا تھا۔ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔ بھارت اور بنگلادیش میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے  رمضان  المبارک 1446ھ  کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔صدر نے کہا کہ رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رمضان المبارک

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔

انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔

پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ
  • پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع