ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا۔ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ دیا جائے گا، بلڈر اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا۔
گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس ایگزیکٹو پاور نہیں ہے، صرف آواز اٹھا سکتا ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جا رہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا، ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی میں رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جارہا ہے، اتحاد رمضان کے تحت افراد اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس پر سیکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں، کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مصطفیٰ عامر قتل کیس کو صحیح ہینڈل کیا تو نوجوان نسل نشے سے بچ سکتی ہے، بیرون ملک سے 32 اقسام کی منشیات درآمد کی جارہی ہیں، تعلیمی اداروں کو خط لکھ رہے ہیں کہ طلبہ اور اساتذہ کے نشے کے رینڈم ٹیسٹ کروائے جائیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں انسداد منشیات سے متعلق سیل بنا رہا ہوں، ساری چیزیں کھل رہی ہیں،بااثر افراد کو پشت پناہی حاصل ہے، والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیاء موجود ہیں، شکایت آتی ہیں کہ انگلش میڈیم اسکولوں میں ٹیچرز بھی منشیات میں ملوث ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس نے کہا کہ
پڑھیں:
ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقی ونگ میں نئے بال روم کے منصوبے کے خلاف تاریخی تحفظ کی ایک اہم تنظیم نے وائٹ ہاؤس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
یہ مقدمہ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن نے دائر کیا ہے، جو 1949 میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور کانگریس کے چارٹر کے تحت کام کرتی ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اکتوبر میں مشرقی ونگ کے ایک حصے کو مسمٹ کرنے سے قبل لازمی تاریخی اور ماحولیاتی جائزے حاصل نہیں کیے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’کوئی صدر، چاہے وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہوں یا جو بائیڈن یا کوئی اور بغیر کسی جائزے کے وائٹ ہاؤس کے حصے کو قانونی طور پر مسمٹ نہیں کر سکتا۔‘
وائٹ ہاؤس نے اس منصوبے کو بہت ضروری اور شاندار اضافہ قرار دیا ہے۔ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن چاہتی ہے کہ وفاقی عدالت تعمیراتی کام کو اس وقت تک روکے جب تک کہ وائٹ ہاؤس لازمی جائزے مکمل نہ کر لے، جن میں عوامی مشاورت کا عمل بھی شامل ہے۔
کارول کویلن، صدر نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن نے کہا کہ وائٹ ہاؤس ہمارے ملک کی سب سے زیادہ نمایاں عمارتوں میں سے ایک ہے اور عالمی سطح پر امریکی اصولوں کی علامت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کو ’بیوقوف‘ قرار دینے پر نیا تنازع
وائٹ ہاؤس نے مقدمے کے جواب میں کہا کہ ’صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کو جدید بنانے، تزئین و آرائش کرنے اور خوبصورت بنانے کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے، جیسا کہ ان کے تمام پیشروؤں نے کیا۔‘
یاد رہے کہ اکتوبر میں ٹرمپ کے ملٹی ملین ڈالر کے بال روم کی تعمیر کے لیے مشرقی ونگ کے ایک حصے کو مسمٹ کیا گیا تھا، جس کے لیے انہوں نے نجی عطیات کا ذکر کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا بال روم ڈونلڈ ٹرمپ مقدمہ وائٹ ہاؤس