گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ شہر قائد میں ڈمپرز کے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک پلاٹ دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟

انہوں نے کہاکہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی اور بلڈرز کی جانب سے اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کی جائےگی۔ میرے پاس اختیار ہوتا تو دیکھتا ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو کچلتی ہے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ ماہ صیام کے دوران گورنر ہاؤس میں ہونے والے پروگراموں کو اتحاد رمضان کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، کیونکہ اس وقت نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہوچکی ہے۔ ضروری ہے کہ اسکولوں کے اساتذہ کا بھی میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے۔

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منشیات کے خلاف سیل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں عوام کو آگاہی ہی دے سکتا ہوں، اب کوئی کسی کو بلیک میل نہیں کرےگا۔

گورنر نے انکشاف کیاکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، عمران فاروق طرز پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں لیکن انہوں نے اس کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیے، گھروں کے باہر پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی فوج کھڑی رہتی ہے، میں اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کو خط لکھوں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہاکہ مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 132 قسم کی منشیات درآمد کی جارہی ہے، مصطفیٰ عامرکیس میں جج کے رویے پرسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اہل خانہ پلاٹ دینے کا اعلان تعلیمی ادارے جاں بحق ڈمپرز حادثات گورنر سندھ مصطفیٰ عامر کیس منشیات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اہل خانہ پلاٹ دینے کا اعلان تعلیمی ادارے ڈمپرز حادثات گورنر سندھ مصطفی عامر کیس منشیات وی نیوز کامران ٹیسوری نے اہل خانہ کو گورنر سندھ کا اعلان نے کہاکہ انہوں نے

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ

حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری