بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف قوم پرست رہنما گزین مری کے بیٹے شاہ زین مری اور اس کے گارڈز کی جانب سے کراچی میں شہری پر تشدد کرنے کے کیس میں گرفتار 5 گارڈز کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شہری پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اور اس دوران تفتیشی آفیسر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ گرفتار 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی، سرعام غنڈہ گردی کرنیوالا بااثر شخص گرفتار کیوں نہیں ہوسکا؟

گرفتار ملزمان کے وکیل نے کہاکہ شاہ زین مری کوئٹہ میں بیٹھا اور اس کا ساری دنیا کو پتا ہے لیکن اسے گرفتار نہیں کیا جائےگا۔ پولیس میں اتنا دم بھی نہیں کہ شاہ زین مری یہاں بھی آکر کھڑا ہو تو اسے گرفتار کرسکے۔

دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنے والے شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

Karachi should be clean from this kind of bloody wadera ka beta’s and other criminals ???? Boat basin Clifton @MQMPKOfficial pic.

twitter.com/L8eLSGYi0v

— Khalid Sultan (@Shaikhkhaludsu1) February 28, 2025

ڈی آئی جی ضلع جنوبی اسد رضا نے کہاکہ شاہ زین مری 19 فروری کو حب سے کراچی آیا، اس کا روٹ پلان حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاہ زین کے 5 گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے، گزشتہ رات مرکزی ملزم کے دوست کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم شاہ زین بلوچستان فرار ہوچکا ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں شہری پر تشدد کا کیس: ’اصل ملزم سامنے بھی آئیں تو نہیں پکڑیں گے‘

واضح رہے کہ شاہ زین مری نے اپنے گارڈز کے ہمراہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ میں شہری برکت سومرو پر تشدد کیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولیس کا دعویٰ جسمانی ریمانڈ منظور شاہ زین گارڈز شاہ زین مری ملزم گرفتاری وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس کا دعوی شاہ زین گارڈز شاہ زین مری ملزم گرفتاری وی نیوز کہ شاہ زین مری

پڑھیں:

غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نے غیر ملکی فوڈ چین پر  توڑ پھوڑ کیس  کے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین پر  توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کیجانب سے 15 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

گرفتار ملزمان نے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ  ہم اپنی حرکت پر انتہائی شرمندہ ہیں، معافی کے طلبگار ہیں، لوگوں کی دیکھا دیکھی احتجاج میں شامل ہوکر بیوقوفی کی۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی نقصان ہوا وہ ہمارے ہی ملک اور ہمارے ہی بھائیوں کا ہوا، سب پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کبھی بھی توڑ پھوڑ اور تشدد میں شامل نا ہوں،  ان کاروباروں پر کام کرنے والے بھی ہمارے ہمارے پاکستانی بھائی ہیں، ان کا نقصان نا کریں۔

عدالت نے تمام 6 گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں اور تفتیشی افسر کی سخت سرزنش کی، عدالت نے استفسار  کیا کہ ایف آئی آر میں جو دفعات لگائی گئیں کیا وہ قابل ضمانت ہیں؟ عدالتی سوال پر تفتیشی آفیسر خاموش رہے اور سر جھکا لیا۔

عدالت نے کہا کہ جب تمام دفعات قابل ضمانت عائد کی تو یہ سب کرنے کی پھر کیا ضرورت تھی؟ تمام مقدمہ کی دفعات قابل ضمانت ہیں عدالت جسمانی ریمانڈ کیوں اور کیسے دے؟

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان بے گناہ ہیں پہلے انہیں کینٹ کیس شامل کیا پھر انہی کو وارث خان کمیٹی چوک شاپ حملہ میں ملوث کر دیا، اگر یہ ملزم ہیں تو فوڈ شاپس میں لگے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج پیش کی جائے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ بے شک قابل ضمانت دفعات ہیں جسمانی ریمانڈ دیا جائے ڈنڈے برآمد کرنا ہیں، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا، عدالت نے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، گرفتار  6  ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں اور 5 پانچ ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیا۔

سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے فیصلہ سنادیا، گرفتار 6 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھول کر انہیں رہا کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار