اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 52 پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
26 نومبر ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیس میں 52 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وکلائے صفائی نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
عدالت کی جانب سے 52 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر 3 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

فائل فوٹو

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا، عالیہ حمزہ کے خلاف تھانا ایئرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔

ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کو ہفتے کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔

عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • 26 نومبر احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج
  • صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنما و کارکنان کی 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت خارج
  • 26 نومبر احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج