صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کیلئے آتا ہے، لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنا دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کیلئے آتا ہے، لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنا دیا جاتا ہے۔ یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے مطابق پیاز 80 سے 100، آلو 70 سے 80، ٹماٹر 40، لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ادرک 600 سے 800، لیموں 800، ہری مرچ، ہری پیاز، شملہ مرچ 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ بازاروں میں بینگن، بند گوبھی، پالک، مولی، گاجر 80 روپے کلو، پھول گوبھی، شلجم 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح  لوکی اور چقندر 120، تورئی 160، کریلا، بھنڈی 240 روپے کلو، جبکہ دھنیا، پودینا 20 روپے فی گڈی دستیاب ہے۔ 

پھلوں کی بات کی جائے تو کیلا درمیانے درجے کا 200 سے 300 روپے درجن، خربورہ 120 سے 150 روپے کلو،  کینو 400 سے 700 روپے درجن، تربوز 200 روپے کلو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح اسٹرابیری 600 سے 800 روپے کلو، امرود 300 روپے کلو، گولاچی 200 روپے کلو، پپیتا 300 روپے کلو، جبکہ کھجور 400 سے 800 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں بچھیا کا فی کلو ہڈی والا گوشت 1300 سے 15 سو روپے، جبکہ بغیر ہڈی 1600 سے 1800 روپے کلو، بکرے کا گوشت 2 ہزار 200 روپے کلو، مرغی کا گوشت 700 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کھجلہ، پھینی 1000 سے 1400 روپے کلو، سموسے 480 روپے درجن اور دہی بڑے 800 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پوش علاقوں میں چلے جائیں، متوسط یا پھر پسماندہ، ہر علاقے کے بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہی نظر آتا ہے۔ انتظامیہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محض دعوے کر رہی ہے، تاہم یہ سب صرف کاغذوں میں نظر آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے روزے والے دن ہی سے انتظامیہ کے چند سرکاری افسران کچھ مارکیٹوں میں آئیں گے اور چند دکانداروں پر جرمانے کرکے عوام کو یہ بتائیں گے کہ وہ بہت کام کر رہے ہیں، لیکن بظاہر وہ بھی ایک منصوبے کا حصہ ہوتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ کے اسی طرح دعوے کرتے رمضان المبارک گزر جائے گا اور پھر آخر میں حکومت نئے دعوے کرے گی کہ ہم نے اس مرتبہ قیمتوں میں 50 فیصد کمی کرکے وہ کارنامہ انجام دیا جو حاتم طائی نے بھی نہیں کیا ہوگا۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نمائشی کارروائیاں منافع خوری کے خلاف ناکافی ہیں، شہر میں مؤثر کارروائیاں لازمی ہیں، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روپے کلو میں فروخت کا کہنا ہے کہ میں فروخت ہو شہریوں کا رہا ہے

پڑھیں:

ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات کے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت اپنے تمام دفاتر میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دفاتر میں ہفتے کے روز بھی کام کو معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ یہ اقدام مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کی وصولی کی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکس اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق یہ پالیسی 30 جون 2025 تک نافذ العمل رہے گی، اور اس دوران تمام دفاتر میں سرکاری اوقات کار کی سختی سے پابندی لازم ہو گی۔

ایف بی آر نے تمام دفاتر پر زور دیا ہے کہ وہ ریونیو بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں اور کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں۔

حال ہی میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے ٹیکس ہدف میں 12,970 ارب روپے سے کمی کر کے 12,370 ارب روپے کی اجازت دی ہے، تاہم ایف بی آر کو اب بھی مالی دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 9 ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 700 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
  • اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ