کراچی:سرکاری اسکول کی طالبہ و شطرنج کی انڈر 18 چیمپئن نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سرکاری اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ مہک مقبول کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں شطرنج کا مقابلہ ہوا۔
وزیراعلی ہاؤس میں شطرنج کا میچ دیکھنے کے لیے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیر کھیل محمد بخش مہر، سیکریٹری تعلیم ذاہد عباسی، سیکریٹری اسپورٹس علیم لاشاری، آغا خان فائونڈیشن کے سلطان الانہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ موجود تھے۔
چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرادیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مہک مقبول نے سرکاری اسکول کی بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر-18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے۔
مہک مقبول حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے سرکاری کالج ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، حکومت سندھ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کو زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسکول کی طالبہ سرکاری اسکول

پڑھیں:

سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے، تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک آزادی کا اہم کردار، پیر الٰہی بخش (پہلا حصہ)
  • بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
  • معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی
  • سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، نگران وزیر اعلیٰ
  • سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • شمالی وزیرستان: میر علی میں سرکاری پرائمری اسکول تباہ، سینکڑوں بچوں کا مستقبل خطرے میں
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • سندھ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان
  • حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ