کراچی:

سرکاری اسکول کی طالبہ و شطرنج کی انڈر 18 چیمپئن نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں شکست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سرکاری اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ مہک مقبول کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں شطرنج کا مقابلہ ہوا۔

یہ پڑھیں : شطرنج کا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے تیار ہوجائیں! وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ

وزیراعلی ہاؤس میں شطرنج کا میچ دیکھنے کے لیے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیر کھیل محمد بخش مہر، سیکریٹری تعلیم ذاہد عباسی، سیکریٹری اسپورٹس علیم لاشاری، آغا خان فائونڈیشن کے سلطان الانہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ موجود تھے۔

چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرادیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مہک مقبول نے سرکاری اسکول کی بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر-18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے۔

مہک مقبول حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے سرکاری کالج ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، حکومت سندھ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کو زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسکول کی طالبہ سرکاری اسکول شطرنج کا

پڑھیں:

سندھ کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

 

حکومتِ سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 10 دسمبر 2025 کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب

سندھ حکومت کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 28 نومبر 2024 کو منعقدہ سب کمیٹی کی میٹنگ کے فیصلے کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پبلک اور پرائیویٹ کالجز میں طلبا و اساتذہ کے لیے چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران ہونے والے (HSC پارٹ-I اور II ) سپلیمنٹری امتحانات اور دیگر شیڈول شدہ امتحانات اپنے مقررہ وقت کے مطابق منعقد ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام حکام اور کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کریں اور طلبا کو کسی قسم کی معلومات کی کمی نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیلئے 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری
  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان
  • جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • اے ڈی بی کے 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری
  • اے ڈی بی نے پاکستان کیلیے 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی
  • معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی
  • سندھ میں سرکاری افسروں کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کا حکم
  • شمالی وزیرستان: میر علی میں سرکاری پرائمری اسکول تباہ، سینکڑوں بچوں کا مستقبل خطرے میں
  • سندھ کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ