عالمی شخصیات کی چین کے دو اجلاسوں سے وابستہ بلند توقعات WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں  پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔

مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ  انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ  چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو  جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے.

ہم سمجھتے ہیں کہ چین کی معاشی ترقی دوسرے ممالک کے لیے بھی ایک حوالہ ہو سکتی ہے جو چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھ کر معاشی اصلاحات اور تبدیلی لا سکتے ہیں تاکہ اپنے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی لائی جا سکے۔

بین الاقوامی شخصیات نے یہ بھی کہا کہ چین نے مستقبل کی ترقی کے لئے ایک واضح منصوبہ تشکیل دیا ہے اور اس کے حصول کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں اور ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کی جانب سے پیش کردہ متعددانیشی ایٹوز نے دنیا کی مشترکہ ترقی کے لئے ایک خوبصورت خاکہ بھی فراہم کیا ہے۔

 فاؤنڈیشن فار ٹرانس نیشنل پیس اینڈ فیوچر اسٹڈیز  کے بانی اوبری نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں میں، چین نے انسانی تاریخ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، لوگوں کو غربت سے باہر نکالنے اور ایک محفوظ معاشرے کی تعمیر میں مدد کی ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو دنیا میں تعاون کے سب سے اہم انیشی ایٹوز میں سے ایک بن گیا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کے

پڑھیں:

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔ ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے دورہ کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکا کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی ان کے دورے کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے جبکہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرھویں وزارتی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں ’’پاکستان کے معاشی منظر نامے،تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سنٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ (سی جی ڈی) کے زیر اہتمام پاکستان میں جاری اصلاحات اور مستقبل میں درپیش چینلجز پر منعقدہ ایک نشست سے بھی خطاب کریں گے اور گیٹس فاؤنڈیشن کی عالمی پالیسی اور وکالت کے شعبہ کی صدر گارجی گوش سے ملاقات کریں گے۔ مزید برآں وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکاکے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ اور وزیر خزانہ اٹلانٹک کونسل سے ’’2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع‘‘کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو
  • لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
  • وزیرخزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کرینگے
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ