چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں۔
اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود
جنوبی افریقا کا اسکواڈ:
کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک 13 ہزار 571، کیرون پولارڈ 13 ہزار 537 اور ویرات کوہلی 13 ہزار 208 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں: ابرار کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کا حسن علی نے مذاق بناڈالا
میچ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ہوٹل میں رات گئے ڈیوڈ وارنر کیلئے ٹیم روم میں ایک تقریب رکھی اور اہم سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا۔