اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ بارے مداحوں کوآگاہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے مداحوں کوآگاہ کر دیا۔نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت2نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں جوان کیلئے بہت خاص ہیں، نعیمہ نے بتایا کہ انکا نیا پراجیکٹ ڈرامہ جندو اور عہد وفا سے ملتا جلتا ہے، یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو مجھے بہت پسند ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اس سے خوب محظوظ ہوں گے۔نعیمہ بٹ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے فنڈ ریزنگ ایونٹس کا حصہ بن رہی ہوں جہاں میرے کام کو ناصرف پذیرائی مل رہی ہے بلکہ اس کے ذریعے میں مثبت سماجی پیغام بھی دے سکتی ہوں۔واضح رہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ کبھی میں کبھی تم، جندو اور عہد وفا جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے کون روک سکتا ہے؟ سہیل آفریدی ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکے پر پولیس کی جانب سے روکے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔
داہگل ناکے پر پولیس افسران سے بات چیت میں سہیل آفریدی نے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر کیوں کھڑے کر رہے ہیں؟ پرسوں بھی روکا گیا، آج بھی، آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کو جائز حقوق نہیں دیے جارہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز خواتین کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا، اور یہ رویہ نفرتوں کو بڑھا رہا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے کون روک سکتا ہے؟ کیا دنیا کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟
خیبرپختونخوا نے کہا کہ وہ 10ویں مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی غرض سے آئے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی جعلی وزیر اعلیٰ کے احکامات پر بانی کی بہنوں پر واٹر کینن استعمال کیا گیا۔ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا رویہ کیا پیغام دے گا؟
سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے اور بانی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جس کا حساب لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال سے کوشش ہے کہ مائنس عمران خان کیا جائے۔ لیکن 9 اپریل 2022 کے بعد ان کو ایسی قوم کا سامنا ہے جو بانی سے عشق کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا جاری، پولیس کے علیمہ خان سے مذاکرات
انہوں نے کہا کہ اگر صاحبِ اختیار مذاکرات چاہتے ہیں تو بانی نے یہ اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دے دیا ہے، اور حکومت کی کارکردگی اس حد تک خراب ہوچکی ہے کہ نوجوان ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک کا نہیں، ہمارا پاکستان ہے اور ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج اڈیالہ جیل بانی پی پی ٹی آئی سہیل آفریدی ملاقات