تینج پورہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج  کے بد ترین قتلِ عام کو 35سال مکمل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  تینج پورہ سانحے میں بھارتی بربریت کو 35سال مکمل ہوگئے جب کہ 3دہائیوں بعد بھی زکورہ تینج پورہ سانحے کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔

یکم مارچ 1990کو سرینگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیلئے جانیوالے 2000 سے زائد کشمیری مظاہرین پر بھارتی فوج  نے فائرنگ کی، تینج پورہ بائی پاس پر مظاہرین کی 2 بسوں پر فائرنگ سے21 ج بکہ زکورہ چوک میں 26 مظاہرین کو شہید کیا گیا۔

شہید ہونیوالوں میں بڑی تعداد میں عورتیں، بوڑھے اور بچے بھی شامل تھے، قتلِ عام کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

مظاہرین سرینگر میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت کی طرف سے UN قراردادوں کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے تھے، سانحے کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے کشمیر میں فوری مداخلت کی اپیل کی بھی تھی۔

بھارتی فوجی انکوائری کمیشن کی طرف سے فائرنگ اور نتیجے میں ہونیوالی شہادتوں کو جائز قرار دیا گیا تھا
31مارچ 1990کو صحافتی کمیشن)  Economic & Political Weekly (نے بھارتی فوجی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 47کشمیری شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے، رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کے قتلِ عام کی براہ راست ذمہ دارتھی۔

کیا عالمی حقوق کی تنظیمیں انسانی قتلِ عام کے بد ترین سانحہ کو بغیر تحقیقات کے نظر انداز کر دیں گی؟ کیا 35 سال بعد بھی سانحے کے متاثرین کو انصاف مل پائے گا؟

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چارسدہ میں فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق

—فائل فوٹو

چارسدہ پڑانگ قبرستان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی دلی، عدالت نے لال قلعہ دھماکہ کیس میں گرفتار 3 ڈاکٹروں کو 12روزہ عدالتی تحویل میں دے دیا
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی عدم بحالی پر کشمیری عوام میں بھارت کیخلاف شدید غم و غصہ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد جاری
  • بلغاریا: کرپشن کیخلاف عوامی احتجاج ‘وزیر اعظم عہدے سے مستعفی
  • مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں
  • بلغاریہ: کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم عہدے سے مستعفی
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے، مقررین
  • چارسدہ میں فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
  • مظفر آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جنگی کیخلاف پاسبان حریت کے زیراہتمام ننگے پائوں احتجاجی مارچ کیا جارہاہے