طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھنے لگا، کل سے بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے کل سے ایک اور طاقت ور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا ایک اور طاقت ور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے جو 2 مارچ کو صوبے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
اتوار کی دوپہر سے شام تک مغربی لہر بلوچستان کو متاثر کر سکتی ہے جس کی وجہ سے 2 مارچ سے بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا،
چمن، زیارت، نوشکی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چاغی ، قلات، سوراب، خضدار، بارکھان، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی اور خاران اس نئے مغربی سسٹم کے زیرِ اثر رہیں گے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافر اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے دوران شہریوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاط کر نے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔