آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی انجرڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان کا افغان بیٹر کیخلاف اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ
دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل ا سٹریلیا
پڑھیں:
بھارت میں اخلاقی پستی اور لیجنڈ کھلاڑی کی مہمان نوازی کی بدترین مثال قائم
لیجنڈری فٹبالر میسی کے ساتھ بھارت نے بدترین اور ذلت آمیز مہمان نوازی کرکے شرمناک داستان رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق کولکتہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی شرمناک ناکامی کے باعث فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کو جان کے خوف سے اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا۔
بھارت میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے ساتھ جاہلانہ رویہ مودی کے بھارت کی اصل تصویر ہے۔ میسی کے ساتھ بد اخلاقی بھارتی عوام کی زہریلی ذہنیت اور بے حس مودی کے گھٹیا پن کی انتہا ہے۔
غاصب مودی کے ہندوتوا راج میں بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی معمول بن چکی ہے۔
اسٹیڈیم میں بے قابو ہجوم، مودی کے ’شائننگ انڈیا‘ کے جھوٹے دعووں کو ریزہ ریزہ کرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کا کولکتہ ایونٹ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے بد ترین بد نظمی کا شکار ہوا اور سالٹ لیک اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔
کولکتہ میں سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بھارتی ہجوم نے لیونل میسی کی طرف بوتلیں اچھالیں، کرسیاں توڑیں اور اسٹیڈیم کے انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا۔
انتہا پسند بھارتیوں نے جھنڈے لہرا کر ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے۔