بھارتی فوجیوں نے فروری میں 10 کشمیری شہید کیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور تین بچے یتیم ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا۔ آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور تین بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اہلکاروں اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیش ایجنسی (این آئی اے)، سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) اور کاﺅنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کی ٹیموں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی192 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 840 شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان، تاجر اور طلباء شامل ہیں۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے اکثر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور ”یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے گزشتہ ماہ مکانات اور اراضی سمیت 16 جائیدادیں ضبط کیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شام میں فوجیوں کا قتل داعش کے ایما پر ہوا، امریکہ
تدمر کے نواح میں حملے کا نشانہ بنا تھا۔ اس حملے میں کئی امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے التنف کے فوجی اڈے منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینٹکام نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والا شخص داعش گروہ سے تعلق رکھنے والا ایک مسلح رکن تھا۔ واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل جولانی رجیم کے سیکیورٹی عناصر اور امریکی فوجیوں پر مشتمل ایک مشترکہ قافلہ، دیرالزور کی سڑک کے قریب، تدمر کے نواح میں حملے کا نشانہ بنا تھا۔ اس حملے میں کئی امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے التنف کے فوجی اڈے منتقل کیا گیا۔