پشاور:

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
 

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں اور برف باری کا یہ نیا سلسلہ 2 سے 4 مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے سے بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

صوبائی محکمے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا، جس میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ کسان موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ اسی طرح  حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے

چترال(نیوز ڈیسک) بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث خطے میں موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے، جبکہ ژالہ باری اور ندی نالوں میں طغیانی نے زراعت اور مقامی زندگی پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔

تازہ صورتحال کے مطابق چترال اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارشوں اور بالائی پہاڑی سلسلوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چترال کی وادی کالاش میں شدید ژالہ باری سے باغات اور کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں،جس پر کاشتکاروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ تیار فصلیں اور پھلدار درخت چند لمحوں کی ژالہ باری میں تباہ ہو گئے، جس سے انہیں مالی طور پر بڑا نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال علاقائی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے گی۔

ادھر شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، بعض علاقوں میں برساتی نالے سیلابی شکل اختیار کر چکے ہیں، جس سے آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال اور کالام میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے، چترال میں درجہ حرارت 15 اور کالام میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے مہینے میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف، جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع جیسے ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ میں درجہ حرارت 39، بنوں میں 35 اور پشاور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور کوہستان میں مزید بارش، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق