Daily Mumtaz:
2025-04-22@18:57:55 GMT
کوئٹہ: کچلاک بائی پاس پر کارروائی، 58 کلو ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 58 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر اے این ایف کے عملے نے کارروائی کی ہے، کارروائی میں 58 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، اس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاش تیزگام ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے واش روم سے برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
واشنگ لائن میں بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ لاش کورومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔