جامعہ محمدیہ کھرمنگ میں 10 بجے عوامی مشاورت ہو گی جس میں پورے یونین کونسل کھرمنگ اور کھرمنگ بھر کے عمائدین اور علماء کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور شاہراہ کارگل پہ دھرنا دینے کے حوالے سے حتمی اقدامات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کھرمنگ کے معروف عالم دین علی عباس رضوی کی جبری گمشدگی کیخلاف لائحہ عمل کیلئے آج اہم مشاورت ہو گی اور شاہراہ کارگل پر دھرنا دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میر واعظ غندوس کھرمنگ آغا علی عباس رضوی کی رہائی کے وعدے کے باوجود عدم رہائی پہ ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد رضوی ہاوس غندوس میں منعقد ہوا، جس میں غندوس کے بزرگان اور جوانان نے بھرپور شرکت کی، ہنگامی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی و صدر مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ شیخ اکبر رجائی اور عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ کے سربراہ شبیر مایار نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ  جامعہ محمدیہ کھرمنگ میں 10 بجے عوامی مشاورت ہو گی جس میں پورے یونین کونسل کھرمنگ اور کھرمنگ بھر کے عمائدین اور علماء کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور شاہراہ کارگل پہ دھرنا دینے کے حوالے سے حتمی اقدامات کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرکت کی

پڑھیں:

پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

سیمینار کا مقصد علاقے میں جاری امن کی کاوشوں کا جائزہ لینا اور مستقبل میں دیرپا اور مستحکم امن کی بنیاد رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء اہلبیتء کے دفتر میں “ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن و امان کیسے قائم کیا جائے؟” کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ اس بامقصد اور فکری نشست میں ضلع کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں علماء کرام، اساتذہ، ڈاکٹرز، سماجی کارکنان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل تھے۔ سیمینار کا مقصد علاقے میں جاری امن کی کاوشوں کا جائزہ لینا اور مستقبل میں دیرپا اور مستحکم امن کی بنیاد رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم میں موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور بین المسالک اتحاد کو امن کی بنیاد قرار دیا، جب کہ اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور تعلیمی میدان میں بہتری کو پائیدار امن کے لیے کلیدی عنصر قرار دیا۔

ڈاکٹروں اور دیگر پیشہ ور ماہرین نے معاشرتی فلاح و بہبود، صحت اور نفسیاتی سکون کو بھی ایک محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اہم قرار دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سیمینار کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام شعبوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ آئندہ نسلیں ایک پرامن اور خوشحال ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اور سندھ کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ بند
  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • معروف عالم دین علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کرگئے
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
  • بیک ڈور رابطوں میں بڑی ڈیل، 45 روز میں عمران خان کی رہائی، بڑی خبر سامنے آگئی
  • کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ