Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:04:15 GMT

وزیراعظم نے ناشتے پر نئے وزراء کواہم ٹاسک سونپ دیئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

وزیراعظم نے ناشتے پر نئے وزراء کواہم ٹاسک سونپ دیئے

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا سائزبڑاکرنے کے بعدناشتے پر نئے وزراء کواہم ٹاسک دے دیئے ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں
ریکارڈاورنمایاںکمی کے باوجود مارکیٹس میں مہنگائی کم نہ ہونے کے تاثرکودورکرنے کے لیے بھی وزیراعظم نے میڈیا ٹیم اور وزارت خزانہ کو اہم ذمہ داریاں دی ہیں،وزیراعظم کے مشیر پرویزخٹک نے ماضی میں شریف فیملی کے ساتھ دیئے گئے بیانات پر عوامی سطح پر معذرت تو نہیںکی لیکن کابینہ کے غیررسمی اجلاس اور ناشتے میں وزیراعظم شہبازشریف کی جوتعریفیںکی ہیں ،اس پرکابینہ کے دیگرممبران حیرت زدہ ہوئے ۔کابینہ میںنئے وزراء کی شمولیت کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں جمعہ کو ناشتے کااہتمام کیا گیا۔مذہبی امورکے ممکنہ وزیرسردارمحمدیوسف نے قرآن پاک کی تلاوت کی جس سے کارروائی کاآغاز ہوا ۔کابینہ بڑی تھی لیکن ناشتے میںکفایت شعاری کا مظاہرہ کیاگیااور وزراء کوناشتے میں پراٹھا،آملیٹ ،ڈبل روٹی اور چائے پیش کی گئی ،وزیراعظم بولتے رہے،وزراء ناشتہ کرتے رہے ،وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بہت سی اہم باتیںکہیں،مشکل حالات کا حوالہ بھی دیا،معیشت کو سنبھالنے کے لیے جو کوششیں ہوئیں ان کا بھی ذکرکیا،اپوزیشن کے حوالے سے وزیراعظم نے ایک بارپھر یہ بات واضح کی کہ میں پھرانہیں مذاکرات کی دعوت دیتاہوں مگر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈاکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،آئی ایم ایف کا حوالہ دیاگیا۔وزیراعظم نے عزم کااعادہ کیاکہ آئی ایم ایف سے نجات دلائیں گے اوریہ آخری پروگرام ہوگا ،روزنامہ ممتازکوذرائع نے اندرونی کہانی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ وزراء اورمشیروں نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپوراعتمادکااظہارکیااورانہیں یقین دلایاکہ ملک کو مسائل سے نکالنے میں وہ وزیراعظم کے دست وبازوبنیںگے ۔حنیف عباسی نے کہاکہ ایک سالہ کارکردگی اچھی رہی ،معیشت بہترہوئی اور اب ہم اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ عوام میں جاکر بات کرسکتے ہیں جب سرداریوسف نے یہ کہاکہ دیرآیددرست آید،توشہبازشریف نے برجستہ جواب دیاکہ سردارصاحب ،مشکلات میرے لیے تھیں اب آسانیاں آپ کے حصے میں آئی ہیں جس پر دیگروزراء مسکراپڑے ،طارق فضل چوہدری بھی وزیراعظم کے شکرگزارہوئے لیکن پرویزخٹک نے وزیراعظم کی بہت تعریف کی اور انہیں بہت محنتی قراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی محنت سے مہنگائی کی شرح 40سے اڑھائی فیصدپرآئی ہے،ہمیں عوام کویہ بتاناہوگاکہ کن مشکلات سے نکل کرصورتحال کوبہترکیاگیاہے،بہرحال وزیراعظم کی ناشتے پر وزراء سے ملاقات میں نئی ہدایات دی گئی ہیں ،اگران وزرائنے محنت نہ کی اور عوام تک حکومتی کامیابیوں کا صحیح پیغام نہ پہنچاسکے تو پھر کابینہ میں توسیع کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،اسمبلی میں کورم کو پورارکھنے بھی وزراء کی ذمہ داری ہے جب کہ اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو بھی راضی رکھناہوگا،ق لیگ کو کابینہ توسیع میں کوئی حصہ نہیں ملا اس وقت ان کے ایک وزیرچوہدری سالک حسین ہیں سب سے زیادہ استحکام پارٹی کوپہنچا،علیم خان کے بعد عون چوہدری بھی وزیربن گئے جب کہ استحکام پارٹی کے رہنما ہمایوں اخترخان کے بھائی ہارون اختروزیراعظم کے معاون خصوصی بن گئے ۔ایم کیوایم کو مزیدایک وزارت ملی ہے ،مصطفیٰ کمال کا وزیربننا ایم کیوایم کے لیے بھی اہم ہے تاہم چیئرمین ایم کیوایم خالدمقبول صدیقی سے مصطفیٰ کمال کے تعلقات اچھے نہیں جب گزشتہ روزمصطفیٰ کمال سے پوچھاگیاکہ خالدمقبول صدیقی تقریب میں کیوں نہیں آئے تو ان کا کہناتھا میرا رابطہ نہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آئینی بینچ نے سانحہ نومئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی پی ٹی آئی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل غیرتیاری اور دستاویزت عدالت پہنچ گئے اور ججز کے اہم سوالات کے جوابات بھی نہیں دے پائے جس پر سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ،جسٹس امین الدین ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہررضوی نے حامد خان سے باربارپوچھاکہ آپ نے اپنی درخواست کے ساتھ کوئی تفصیلات نہیں لگائیںکہ کتنے شہری جاں بحق ہوئے کیاکسی شہری کاڈیتھ سرٹیفکیٹ لگایایاکوئی ایف آئی آرکی کاپی ریکارڈ کاحصہ بنائی ہے اگراتنانہیں کرسکتے تو صرف اتناہی کردیتے کہ نومئی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے شہریوں سے متعلق میڈیارپورٹس کی تفصیلات لگادیتے ہیں جس پر حامد خان نے کہاکہ انہیںتیاری اور دستاویزات لانے کے لیے وقت دیاجائے،اس بات سے اندازہ ہوتاہے کہ سینئر وکیل حامدخان بغیرکسی تیاری اور دستاویزات کے عدالت میں پہنچ گئے اورپی ٹی آئی جب سے نومئی کاواقعہ ہواہے یہ بیانیہ بناتی رہی ہے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اورانہوں نے چیف جسٹس کو کئی خطوط لکھے لیکن جب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو سینئروکیل صر ف زبانی دلائل دے کر اپنامطالبہ منواناچاہتے تھے ججز نے اہم سوالات اٹھائے جن کاان کے پاس کوئی جوا ب نہیں تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم کے وزیراعظم کی کے لیے

پڑھیں:

بلغاریہ: وزیر اعظم روزن ژیلیازکوف نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلغاریہ میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیر اعظم روزن ژیلیازکوف نے اپنی کابینہ سمیت عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ شروع ہونے والی تھی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھے،  ژیلیازکوف نے کہا کہ حکومت عوام کے اعتماد سے چلتی ہے اور عوام کی ناراضی کی آواز سننا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کی مخلوط حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بلغاریہ کو یورپی سمت پر قائم رکھا اور معاشی استحکام فراہم کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے سال کا بجٹ عوام کی فلاح اور قوتِ خرید کے لیے منظور کر لیا گیا ہے، تاہم اپوزیشن اس مؤقف سے متفق نہیں تھی۔

ژیلیازکوف کی کابینہ نے ستمبر میں بھی پانچویں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کیا تھا، جس میں حکومت کامیاب رہی تھی، لیکن اس بار بڑھتے احتجاج اور عوامی دباؤ نے صورتحال بدل دی۔ اب نگراں حکومت کی تشکیل اور 2026 کے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن حیدرآباد کواہم قانونی کتابوں کا تحفہ
  • این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق،  آزاد کشمیر، جی بی کو فنڈز دیئے جائیں: نوازشریف
  • ناصر باغ تاریخی اثاثہ، تحفظات دور نہ ہوئے تو پراجیکٹ روک دینگے: ہائیکورٹ
  • محسن نقوی کی بیلجیئم، عراقی وزراء داخلہ سے ملاقاتیں: انسانی سمگلنگ، دہشتگردی کیخلاف تعاون پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی
  • خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری: اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 نافذ
  • آزادکشمیر، گلگت بلتستان این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں: نوازشریف
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
  • بلغاریہ: وزیر اعظم روزن ژیلیازکوف نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا