آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں اس متبرک مہینے کے فیوض و برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے انجمن کے صدر دفتر  بڈگام پر استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک پُروقار نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں مختلف دینی انجمنوں کے سربراہوں اور نمائندوں کے علاوہ علماء دین ائمہ جمعہ اور زعماء کی خاصی تعداد نے شرکت  کی۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری سید حسین  موسوی نے حاصل کی اور نعت مقبول حضرت رسول اکرم (ص) سے ذاکر تصدق حسین نے مستفید کیا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا سید محمد حسین صفوی نے انجام دئے۔ تقریب میں استقبالیہ کلمات تنظیم کے چیف آرگنائزر غلام محمد ناگو نے بیان کئے، جس میں انہوں نے ماہ مبارک کا ماحصل تقویٰ قرار دیتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں اور سماج میں پھیلے جرائم کی روک تھام اور لائحہ عمل مرتب کرنے پر زور دیا۔ تقریب میں جن علماء کرام نے خطاب کیا ان میں میرواعظ وسطی کشمیر  مولانا سید عبدالطیف بخاری، مولانا سید عابد رضوی، مولانا سید ارشد موسوی، حاجی عبدالغنی بٹہ ہار، مولانا محمد فاروق خاکی، مولانا سید محمد حسین موسوی اور غلام قادر ڈار شامل ہے۔ تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تبلیغ سے منسلک ائمہ جمعہ اور دیگر کئی علماء دین حضرات بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں اس متبرک مہینے کے فیوض و برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کو تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے اجتماعی امورات کی اصلاح اور اس پُرعظمت مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا، ساتھ ہی معاشرہ میں بڑھ رہی بے راہ روی سماجی جرائم، سوشل میڈیا پر مسلکی اختلافات، اخلاقی و روحانی اقدار کے خاتمہ کے ساتھ اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی تلقین کی۔ تقریب میں موجودہ حکومت کی جانب سے ائمہ جمعہ و جماعت کو دھمکیاں موصول ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ آغا سید حسن موسوی نے اس بات زور دیا کہ آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سماجی جرائم ختم کرنے کے لئے ہمیں لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا تاکہ وادی میں سماجی جرائم کو پنپنے سے روکا جائے۔ محفل میں ہر دل عزیز میرواعظ کشمیر مولانا ڈاکٹر محمد عمر فارق کے پدر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کی گئی اور جامع مسجد سرینگر میں مرحوم کے نماز جنازہ کی پابندی پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شراب نوشی و منشیات کے روک تھام پر ایک دستخطی مہم کا انعقاد ہوا، جس میں تمام علماء کرام و دیگر دانشور حضرات نے اپنا امضاء کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شراب نوشی کو بڑھاوا دینے کے بجائے اس پر پابندی عائد کی جائے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا سید

پڑھیں:

گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، طالبات گلگت ڈویژن کے آئی یو (KIU) یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ظلم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نیو اکیڈمک بلاک سے شروع ہو کر وی سی آفس تک جاری رہی۔ اس ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی کا مقصد KIU کی فضا میں ظلم کے خلاف بیداری پیدا کرنا، فلسطینی مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا، اور اتحاد و ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت
  • راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  •  او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد