کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا، 3 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
انوشہ جعفری: نوشہرہ ،کوئٹہ اوراپر اوکرزئی میں دھماکوں کے بعد کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
گزشہ روز پاکستان کے تین شہروں میں دھماکوں میں کے بعد کراچی سے بھی افسوسناک خبر سامنے آگئی ،کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا سے 3 اہلکار زخمی ہوگئی،چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
یاد رہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔