Islam Times:
2025-04-22@06:07:34 GMT

پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے، بیرسٹر سلطان محمود

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے، بیرسٹر سلطان محمود

برطانیہ پہنچنے پر صدر آزاد کشمیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کاوشیں نہیں کی گئیں لیکن اب اس طرف توجہ دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اگلا ملین مارچ لائن آف کنٹرول پر کیا جائے تاکہ دونوں اطراف کے کشمیری ایک دوسرے سے بغلگیر ہوں، باہر کے ممالک سے بھی کشمیری اس مارچ میں شرکت کیلئے آنا چاہتے ہیں اور اس اقدام سے بڑے ممالک اس مسئلہ کی طرف توجہ دیں گے۔ امریکا و کینیڈا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچنے پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کاوشیں نہیں کی گئیں لیکن اب اس طرف توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر چناسی سے مظفر آباد تک چئیر لفٹ لگانے کا منصوبہ زیر غور ہے، آزاد کشمیر بہت خوبصورت خطہ ہے وادی نیلم، راولا کورٹ جیسے بڑے حسین مقامات ہیں جہاں پہلے ہی کافی لوگ پاکستان سے گھومنے آتے ہیں لیکن اب ہم چاہتے ہیں کہ انٹرنیشنل ٹورسٹ بھی وہاں آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اور کشمیری ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں کہ پاکستان مستحکم ہو کیونکہ پاکستان میں اچھے حالات ہوں گے تو ہم اچھے طریقے سے کام کر سکیں گے۔ آزاد کشمیر میں ایک برطانوی خاتون کے ساتھ پولیس کے ناروا رویہ کے بارے میں انھوں نے کہا وہ واپس جا کر اس معاملے کو دیکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ شیخ عبداللہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔ اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • نکیال آزاد کشمیر۔۔۔ بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں