ایف بی آر کو جھٹکا، بڑے ریونیو شارٹ فال لا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
وقاص عظیم:ایف بی آر کو 8 ماہ میں 601 ارب روپے ریونیو شارٹ فال لا سامنا،ایف بی آر فروری کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے فروری میں 983 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 850ارب روپے جمع کیے،ایف بی آر نے جولائی سے فروری تک 7349 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔
جولائی سے فروری تک ایف بی آر کا ہدف 7995 ارب روپے مقرر تھا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ارب روپے
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کےمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔
فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
مزیدپڑھیں:مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم