افسران دیانت داری اور عوامی خدمت کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
فارغ التحصیل افسران اپنی تربیت کو عوام کی خدمت میں موثر طریقے سے بروئے کار لائیں
افسران اسٹریٹجک سوچ، جدت اور وسائل کے موثر انتظام کو یقینی بنائیں ، وزیراعلی سندھ
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ( ٹی ایم آر) ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے سینئر مینجمنٹ کورس ( ایس ایم سی)کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے شرکا کو اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے گورننس میں پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت میں دیانت داری، جوابدہی اور عوامی خدمت کو برقرار رکھیں۔ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے ادارے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ کو محدود وسائل کے باوجود کورس کے انعقاد پر سراہا۔ انہوں نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس اور سینئر مینجمنٹ کورس کے ذریعے صوبائی سول سروس کی استعداد کار کو مضبوط بنانے میں ونگ کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ نے صوبائی کیڈر سروس کے افسران کے لیے سینئر مینجمنٹ کورس کی تربیت کا انعقاد کیا۔ اس چار ماہ کے کورس میں سابق پاکستان سول سروس کے 17 اور پروونشل سیکریٹریٹ سروس کے 10 افسران شامل تھے۔ اس تربیت کا مقصد کیریئر کی بہتری اور گریڈ 20 میں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ جدید گورننس کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلی نے سول سرونٹس میں اسٹریٹجک سوچ، جدت اور وسائل کے موثر انتظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فارغ التحصیل افسران اپنی تربیت کو سندھ کے عوام کی خدمت میں موثر طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔ اپنی تقریر کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے سول سروس کے اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فارغ التحصیل افسران کو ان کی آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات پیش کیں۔ تقریب کے آغاز میں وزیر اعلیٰ نے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا جس میں جدید ترین کلاس رومز اور متعلقہ سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو اس جگہ کی فراہمی پر سراہا اور ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ پر زور دیا کہ وہ سندھ میں سول سرونٹس کی بڑھتی ہوئی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک جدید سول سروسز اکیڈمی کے قیام کے لیے مزید اقدامات کرے۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور سیکریٹری ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ وحید شیخ شامل تھے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ مینجمنٹ کورس پر زور دیا وزیر اعلی سول سروس انہوں نے سروس کے
پڑھیں:
حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مراد علی شاہ
— فائل فوٹووزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
مراد علی شاہ نے یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ یونیسف دنیا بھر میں بچوں کے حقوق، صحت، تعلیم اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے، یونیسف ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچہ دنیا کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان1947ء میں قیام کے فوری بعد یونیسف کا رکن بنا، حکومت سندھ کئی شعبوں میں یونیسف کے ساتھ مضبوط شراکت داری کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ یونیسف کے تعاون سے لڑکیوں کے لیے روزگار اور ہنر کے تربیتی پروگرام جاری ہیں، خیرپور اور گھوٹکی میں نوجوان لڑکیوں کو فنی تربیت سے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔