مظفر آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی قومی کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کاز کو مسخ کرنے کے لیے پروپیگنڈہ کا بڑے پیمانے پر سہارا لے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی قومی کانفرنس نے علاقائی امن، تزویراتی استحکام اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس ”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کی چھٹی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں بھارت کے عسکری عزائم، سرحد پار اشتعال انگیزیوں اور اقلیتوں پر منظم جبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 27 فروری 2019ء کے آپریشن سائفٹ ریٹارٹ نے بھارت کے روایتی برتری کے دعووں کو خاک میں ملایا، پاکستان کی ڈیٹرنس پوزیشن کو تقویت بخشی اور کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کے عزم کو ظاہر کیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیر کاز کو مسخ کرنے کے لیے پروپیگنڈہ کا بڑے پیمانے پر سہارا لے رہا ہے۔ ”27 فروری، کشمیر تنازعہ، امن اور استحکام پر پاکستان کے حل کا اثبات“ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد سنٹر فار انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز (سی آئی ایس ایس) نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں کیا تھا۔

آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر مہمان خصوصی تھے۔ قائم مقام صدر نے 27 فروری 2019ء کے واقعات کو یاد کیا اور کہا کہ پاکستان کے ردعمل نے روایتی فوجی برتری کے بھارت کے دعووں کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھی غیر متزلزل طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لطیف اکبر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی سرمایہ داری کے معاشی مفادات کیوجہ سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے مصائب کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ پالیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں حمایت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک پاکستانی سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا مرکز قرار دیا اور وہاں اقلیتوں پر جبر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے 27 فروری 2019ء کے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک اہم لمحہ قرار دیا، جو بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی فوجی تیاری کو ثابت کرتا ہے۔ میجر جنرل (ر) سید شہاب شاہد نے خبردار کیا کہ بھارت فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے جس سے علاقائی تزویراتی توازن کو خطرہ ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) سرفراز ستار نے کہا کہ جھوٹ اور پروپیگنڈہ پر مبنی بھارتی بیانیے کیوجہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے پاکستان پاکستان کے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے

بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جابرانہ قبضے، نسل پرستی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت اورخونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بھارت کے سخت موقف نے کشمیر کو جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے کیونکہ غیر ملکی قبضے کے تحت جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی منظم خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے اور پورے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کو بڑھا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کو دیرپا علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور بھارت سے واضح طور پر کہنا چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں