گلگت بلتستان، ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے فوری ادا کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے حصول کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ سے بیشتر منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت کی کہ گلگت چترال ایکسپریس وے کے متاثرین کو این ایچ اے کی جانب سے زمینوں کے معاوضوں کی مد میں دی جانے والی رقم ادا کی جائے اور زمنیوں کے معاوضوں کی مد میں درکار مزید رقم کیلئے این ایچ اے کو مراسلہ تحریر کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو بھی ہدایت کی کہ عطاء آباد پاور پروجیکٹ کے حوالے سے زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے سفارشات آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اس منصوبے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ داریل تانگیر ایکسپریس وے کیلئے درکار زمینوں کے حوالے سے جلد سیکشن 4 کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ وزیر اعلیٰ جی بی نے ڈپٹی کمشنر نگر کو ہدایت کی کہ شاہراہ نگر پر جاری کام تیز کرنے کیلئے این ایل سی اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو مراسلہ لکھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے نے ڈپٹی کمشنر ہدایت کی کہ کے حوالے سے منصوبوں کی کہ ترقیاتی معاوضوں کی وزیر اعلی کرنے کی
پڑھیں:
ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) نے گلگت بلتستان میں آئندہ ہونیوالے انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق والے وفد نے بہادر آباد میں سنیئر رہنماؤں انیس قائم خانی اور سید امین الحق سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انیس قائمخانی نے کہا کہ ایم کیوایم گلگت بلتستان کے مسائل کی نہ صرف مکمل آگاہی رکھتی ہے بلکہ انکے حل کے لئے پر عزم ہے، حق پرست امیدوار ماضی میں بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہوتے رہے ہیں۔
دوسری جانب امین الحق نے کہ اکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ متوسط طبقے کو اقتدار کے اعلی ایوانوں میں پہنچایا، ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے اور ہماری جماعت آزادی، برابری اور انصاف پر یقین رکھتی ہے۔
مزیدپڑھیں:مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟