Islam Times:
2025-04-21@23:36:59 GMT

سکردو، ذاکرین اہلبیت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام سانحہ جامشورو کے شہداء سید جان علی شاہ رضوی، خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور خواجہ ندیم سمیت ماضی قریب میں دنیا سے گذرنے والے ذاکرین اہلبیت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سکردو میں منعقد ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں

اسلام ٹائمز۔ بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام سانحہ جامشورو کے شہداء سید جان علی شاہ رضوی، خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور خواجہ ندیم سمیت ماضی قریب میں دنیا سے گذرنے والے ذاکرین اہلبیت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سکردو میں منعقد ہوئی۔ ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے کہا کہ ذکر اہلبیتؑ اتحاد بین المسلمین کا وسیلہ ہے۔ بلتستان کے علماء، ذاکرین، مدح خواں اور شعراء کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ قرآن و سنّت کو ہی مرکز بنا کر راہ عمل پہ گامزن ہیں۔ خواجہ علی کاظم اور سید جان علی شاہ رضوی کے جانے کا صدمہ پوری قوم کو ہے۔ ان دونوں گوہرِ نایاب کے جنازوں پر ہزاروں افراد نے جمع ہو کر ثبوت دیا کہ یہ ذاکرین قوم و ملّت کا اثاثہ ہیں۔ شیخ مہدی جوادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذکورہ ٹریفک حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ اور اس کے اسباب سامنے لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قوم کے ان افراد کی قدر کرنی چاہئے جو قوم و ملّت کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سید جان علی شاہ رضوی، خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور خواجہ ندیم نے دامانِ حسین ؑ تھامے تھے اسی لئے ان کی زندگی میں بھی عزت تھی اور بعد از قضا بھی ان کے اجساد ِخاکی کو قوم نے عزت دی۔ دستہ حسینہ ڑگیایول اور دستہ آل عباء آگیپہ شگر کی جانب سے بلتستان عزاداری فورم اور تمام ماتمی دستوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بلتستان عزاداری فورم کی جانب سے بانی ممبر کاچو بشارت حسین مقپون نے خطبہ استقبالیہ میں فورم کے اغراض و مقاصد اور ذاکرینِ اہلبیت ؑ کے رتبہ و منصب پر گفتگو کی۔ ریفرنس میں نامور ثناء خواں سید نیئر عباس رضوی، سید صالح جلالی، سید تنویر علی شاہ عرف آغا جان رضوی اور ریحان اعظمی نے مناقب و سلام پیش کئے جبکہ عارف سحاب اور ذیشان مہدی نے کلام پیش کیا۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید جان علی شاہ رضوی خواجہ علی کاظم

پڑھیں:

اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت کو روکا جاسکے۔ حافظ عبدالغفور مدنی نے کہا وزیراعظم نے پہلے بھی فلسطینی عوام کیلئے بھرپور موقف اختیار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''
  • پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان
  • ایم ڈبلیو ایم کنونشن، قومی عزاداری کانفرنس 
  • گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریب، عبادات و لنگر کا اہتمام