لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ (آج) سے ہوگا۔ درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔ تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کیلئے رجسٹریشن ہوگی۔ ادارے کے نام پر بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء  سے مشروط کر دیا گیا۔ طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی ہوگی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2019ء  کے تحت تمام اداروں کوپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند کردیا گیا۔ خلاف ورزی کی صورت میں 6ماہ قید اور 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر 622غیر قانونی/غیر منظور شدہ اداروں کی فہرست بھی شائع کردی گئی۔ تمام منظور شدہ اداروں کی تفصیل بمعہ کورسز اور تعداد ویب پورٹل میں موجود ہیں۔ طلبہ کی سہولت پی ایس ڈی اے کی ویب سائٹ پر متعلقہ کورسز کے کریکولم آن لائن دستیاب ہوں گے۔ ویب سائٹ پر کسی بھی غیر قانونی ادارے سے متعلق آن لائن شکایت بھی درج کرائی جا سکے گی۔ طلبہ ویب پورٹل www.

psda.punjab.gov.pkپر ان لائن رجسٹریشن کر اسکتے ہیں۔ طلبہ کے لئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی مزید معلومات کے لئے 042-99231184  ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ طلبہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ای میل registration@psda.punjab.gov.pkپر بھی اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ روزگار کے مواقع مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مریم نواز شریف نے نوشہرہ کی مسجد میں بم دھماکا کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بم دھماکے میں مولانا حامدالحق اور دیگر نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔ مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے علاقہ کوٹلہ موڑ پر ٹرک اور کار میں تصادم سے 2 خواتین سمیت 4 افراد اور چکوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف ا ن لائن

پڑھیں:

ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور(اوصاف نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں رواں موسم گرما کے دوران غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے قبل از وقت تعطیلات کے بجائے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔

سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات پہلے ہی مختصر کر دیے تھے۔

اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے لاگو ہوئی اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اسکول اب صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں، بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کے لیے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔

شیڈول میں تبدیلی کے باوجود کچھ والدین اب بھی طلباء کے شدید گرمی میں مبتلا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات جلد اعلان کرنے پر غور کرے۔
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • بھارت، طلبہ نے امتحانی کاپیوں میں جوابات کے بجائے پاس کرنے کیلئے فرمائشیں لکھ دیں
  • پشاور: آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا، پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی