Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:23:03 GMT

پٹرول 50 پیسے، ڈیزل 5.31، مٹی کا تیل 3.53 روپے لٹر سستا

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

پٹرول 50 پیسے، ڈیزل 5.31، مٹی کا تیل 3.53 روپے لٹر سستا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ)  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا  اور نئے نرخ نافذ کر دیئے ہیں حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کے نرخ میں پانچ روپے 31 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 53 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 47 پیسے لٹر کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔  ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.

8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے اور 31 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیسے مقرر کی گئی ہے کمی کی گئی ہے اور کی نئی قیمت کی قیمت میں ایل پی جی پیسے لٹر

پڑھیں:

نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی

محمد حسن: گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد میں نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے جبکہ120 گرام  تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی.

180 گرام تندوری نان کی قیمت 24 روپے مقرری کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


 
 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ارتھ ڈے (Earth Day) پر پیغام

متعلقہ مضامین

  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
  • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر