جامعہ حقانیہ میں دھماکہ قابل مذمت، حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے: طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا جامعہ حقانیہ میں دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، گھناؤنے فعل میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا ملک کے حالات جب بھی بہتری کی طرف چلتے ہیں دشمن سازشوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، اس کا استحکام ہم سب کو بہت عزیز ہے۔ جمعہ کی نماز میں میرا بھائیوں جیسا دوست خالق حقیقی سے جا ملا۔ مسجدوں، چرچز اور دیگر عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ہم قرآن، حج، حرمین شریفین اور الاقصیٰ کی بات کرتے رہیں گے۔ پاکستان کیخلاف دشمنوں کی سازشیں ملکر ناکام بنائیں گے۔ دین کی سربلندی اور ملکی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد کی چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات , ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔ چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے ۔ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی ،اسپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن, سٹیلائیٹ انٹر نیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے ۔
اس موقع پر گلیکسی اسپیس کے وفد کا پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار، دفد کے ارکان نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔