لاہور (نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی گزشتہ روز لاہور فیصل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے۔ گورنر کے پی کے نے نوید چوہدری کی عیادت کی۔ ملاقات میں نوید چوہدری کے بیٹے عفران نوید، فرقان نوید اور پیپلزپارٹی رہنما اشعر رانا، احسن رضوی و دیگر موجود تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ واقعہ سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے۔ پہلے ہی کہتا تھا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی ہر چیز میں ہے مگر امن و امان قائم کرنے میں نہیں۔ صوبائی حکومت کو کرپشن چھوڑ کر امن و امان پر قابو پانا ہوگا۔ گزشتہ دنوں میں نے امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی۔ کانفرنس میں تحریک انتشار کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ ملک بھر سے علماء و مشائخ کو گورنر ہاؤس پشاور اظہار یکجہتی اور امن کا پیغام دینے کیلئے بلایا۔ اسلام آباد فتح کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعلی ضلع کرم میں امن قائم نہ کرسکے۔ اسلام آباد بارود اور اسلحہ سے حملہ کرنے والے وزیر اعلی ضلع کے پچس کلو میٹر پر امن قائم نہیں کرسکے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو

اسلام آباد:


لاہور۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں حکومتی ذمہ داران نے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے۔ جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پرامن ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو، حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • سپیکر خیبر پی کے کرپشن الزامات سے بری کمیٹی میں اختلافات
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • مبینہ کرپشن کی تحقیقات، اسپیکر کے پی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبر پختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • جو مرضی کر لیں این آر او نہیں ملے گا، فیصل کریم کنڈی