میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کراچی میں اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی:
میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کراچی میں ڈی بریف سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور ردعمل کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی مشق کرنا تھا۔
سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف ( آپریشنز) وائس ایڈمرل راجا رب نواز نے بحری شعبے کے تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کے لیے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے کردار کوسراہا۔
انہوں نے قومی اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے محفوظ بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے عزم اور فعال کردار کی بھی تعریف کی، اس موقع پر ڈی بریف سیشن کے دوران عملی مشقوں اور مباحثوں کے تجزیئے پر مبنی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔
مشق سی گارڈ 2025 اس سلسلے کی دوسری مشق تھی جس کی مدد سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کیا گیا۔
مشق کی اختتامی تقریب میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس فورس، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے سینئر حکام کے علاوہ نجی شعبے اور ماہی گیر برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ خیل، رزمک، میر علی، بنوں مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔