وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 40 لاکھ مستحقین کو 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 40 لاکھ مستحقین کو 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ پچھلے سال یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا، یوٹیلٹی اسٹورز پر بدانتظامی بھی تھی کوالٹی بھی صحیح نہیں تھی اور وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے بہت سی شکایات تھیں۔
ان کا کہنا تھاکہ یوٹیلٹی اسٹور کو کہا ہے کہ اپنا فنانشنل ماڈل ٹھیک کریں، یوٹیلٹی اسٹور مینوفیکچررز یا ملز مالکان سے خریداری کے وقت ڈسکانٹ لیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ یوٹیلٹی اسٹور نے کہا ہے کہ وہ سبسڈی کے بغیر اشیا پر 15 فیصد رعایت دیں گے، یوٹیلٹی اسٹور پر کوالٹی چیک کی ہے، بہتر معیار ہے،قیمت بھی بازار سے سستی ہے، رمضان میں یوٹیلٹی اسٹور کو زیادہ کام کرنا چاہیے، چینی کی قیمت کم کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیکج کے تحت
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔