راکھی ساونت نے سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن چن لی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی بہو بننے کی خواہش تو ابھی تک ادھوری ہے، لیکن انہوں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کے لیے پاکستان سے دلہن چن لی ہے۔
سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو کا کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس نے انہیں ایک بار پھر خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔ ویڈیو میں راکھی نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کے لیے پسند کیا ہے۔راکھی ساونت نے ویڈیو میں سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، سلمان بھائی، میں نے تمھارے لیے ہانیہ عامر کو منتخب کر لیا ہے۔ ہانیہ میری پاکستانی بھابھی ہیں اور وہ تمھارے لیے بہترین شریک حیات ثابت ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر بالی وڈ میں قدم رکھیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔راکھی نے ہانیہ کو ایک پیغام بھی دیا کہ وہ دبئی آئیں، جہاں وہ ان کے لیے سلمان خان سے بات کریں گی۔اس کے ساتھ ہی راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ شکر ہے بالی وڈ نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کو سراہا ہے اور اب وہ معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہانیہ کا مستقبل بھارت میں بھی روشن ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سلمان خان کے راکھی ساونت ہانیہ عامر کے لیے
پڑھیں:
25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ میں 2 روز قبل ریڈ سی فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں سلمان خان نے بتایا کہ میری زندگی صرف اور صرف اپنے کام اور سفر پر مرکوز ہے۔
دبنگ اسٹار کا کہنا تھا کہ ’25 سے 26 سال ہوگئے میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا، گھر سے شوٹنگ، شوٹنگ سے گھر اور گھر سے ائیرپورٹ، ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے یہاں( جدہ) اور اس کے بعد ایک بار پھر واپس اپنی شوٹنگ پر چلاجاؤں گا، بس یہی میری زندگی ہے‘۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ ’میری زندگی کا بیشتر حصہ میری فیملی اور دوستوں کے درمیان گزرا ہے، ان دوستوں میں سے کافی نکال گئے، بس اب صرف 4 سے 5 دیرینہ دوست باقی رہ گئے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں یا تو آپ گھومنا پھرنا چاہتے ہوں یا پھر لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار اور عزت اور جس کیلئے میں اتنی محنت کرتا ہوں‘۔