انڈونیشیا میں ہم جنس پرستی پر 2 نوجوانوں کو سرعام کوڑے مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
انڈونیشیا میں 2 نوجوانوں کو ہم جنس پرستی کا جرم ثابت ہونے پر سرِعام کوڑے مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی شرعی عدالت نے 18 اور 24 سالہ نوجوانوں کا جنسی تعلق ثابت ہونے پر مجرم قرار دیا تھا۔
عدالت نے 24 سالہ نوجوان کو 82 اور 18 سالہ نوجوان کو 77 کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا جب کہ یہ سزا عوامی مقام پر دینے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔
جس کے بعد آج عدالت کے حکم پر ہم جنس پرست نوجوانوں کو سرِعام کوڑے مارے گئے۔ بعد ازاں مجرموں کو گھر بھیج دیا گیا۔
ان نوجوانوں کو مقامی افراد نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد دونوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے جہاں اکثر قوانین شریعت کے تحت نافذ کیے گئے ہیں۔
ہم جنس پرستی پر کوڑے کی سر عام سزا کے قانون پر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں نے شدید مخالفت کرتے ہوئے ایسے قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔