چین اور روس کو اسٹریٹجک اور عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنا چاہیے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی فیڈریشن کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری شویگو سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چینی عوام کی جاپان مخالف جنگ ، سوویت یونین کی عظیم محب وطن جنگ اور دنیا کی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے، اور اقوام متحدہ کے قیام کی بھی 80 ویں سالگرہ ہے۔ فریقین کو تمام سطحوں پر گہرے روابط برقرار رکھنے چاہیے، دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے، اور اسٹریٹجک اور عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہیے، برکس ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہیے، اور گلوبل ساؤتھ کی یکجہتی اور تعاون کی سمت کو مزید مستحکم کرنا چاہیے۔
شویگو نے کہا کہ صدر پیوٹن صدر شی جن پھنگ کے ساتھ پرخلوص دوستی اور گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ روس-چین تعلقات ایک بے مثال بلند سطح پر ہیں جو کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے۔ روس دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والےاہم اتفاق رائے کو صحیح معنوں میں نافذ کرے گا اور چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے پر ثابت قدم رہے گا۔ چین نے یوکرین بحران کے پرامن حل کو فعال طور پر آگے بڑھایا ہے، جسے روس خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔ توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیا ٓ، مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔ صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔