بھارت؛ رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بھارت کی تمام زونل کمیٹیوں سے مشاورت اور شہادتوں کی وصولی کے بعد شاہی مسجد کے امام نے رمضان المبارک کے چاند نظر سے متعلق بڑا اعلان کر دیا۔
بھارت کی مرکزی شاہی مسجد کے امام نے اعلان کیا ہے کہ بھارت بھر میں رمضان المبارک کا چاند کسی شہر میں نظر نہیں آیا۔
شاہی مسجد کے امام نے کہا کہ چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے بھارت میں رمضان کا آغاز 2 مارچ بروز اتوار سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات؛ رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال
انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے مسلمان کل بروز ہفتہ رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کریں گے جس کے لیے بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے۔
خیال رہے آج سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں بھی رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں جمع کی جا رہی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب میں عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل
متحدہ عرب امارات نے چاند دیکھنے کے لیے ڈرون اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا ہے اس طرح وہ چاند دیکھنے کے لیے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک چاند دیکھنے
پڑھیں:
حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں کے حوالے سے کی گئی تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تبادلے کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔