کراچی:

مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کو کیس میں تحقیقات کے  لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

اس حوالے سے ہولیس نے رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں پولیس تفتیش کے دوران ملزم ارمغان کے بار بار بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے کا بھی انکشاف کردیا۔ ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس میں ملنے والی لڑکی سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں ملزم شیراز نے بخوبی اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم ارمغان نہایت شاطر، چالاک اور عادی جرائم پیشہ ہے۔ ملزم ارمغان بار بار اپنے بیان تبدیل کررہا ہے اوربار بار بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا ہے۔

رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم شیراز کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ مقتول مصطفیٰ کا سیمپل والدہ وجیہہ عامر کے ڈی این اے سے میچ ہوگیا ہے۔ ڈی این اے میچ ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ نعش مصطفیٰ عامر کی ہے۔

ملزم شیراز کا متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو اقبالی بیان ریکارڈ کرانا ہے۔ ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ملزمان کو انٹروگیٹ کرے گی۔ ملزم ارمغان کے دیگر مقدمات کی معلومات کے لیے افسران بالا کو لیٹر ارسال کیے گئے ہیں۔ ملزم کال سینٹر اور سافٹ ویئر ہاؤس چلا رہا ہے جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں بھی ملوث ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کو انٹروگیٹ کرکے غیر قانونی سرگرمیوں کی معلومات بھی حاصل کرنی ہے اور دیگر اصل حقائق کو بھی سامنے لانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں

پڑھیں:

مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

پولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔

ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔

گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی 
  • التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا،التوا مانگنا ہو تو آئندہ عدالت میں نہ آنا،سپریم کورٹ کی پراسیکیوٹر کو تنبیہ 
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • عدالت کیخلاف پریس کانفرنسز ہوئیں تب عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہوا؟
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی