سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کا 4 روزہ کامیاب نیلام عام اختتام پذیر،17 کمرشل پلاٹس،15 دکانیں 23.404ارب روپے میں نیلام WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کا 4 روزہ کامیاب نیلام عام اختتام پذیر ہوگیا. 4 روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے17 کمرشل پلاٹس اور 15 دکانیں 23.

404ارب روپے میں نیلام کیے گیے. نیلامی کے آخری روز بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی تیار شدہ 15 دکانیں 1.555 ارب روپے سے زاید میں نیلام کی گییں.

چییرمین سی ڈی اے نے نیلامی میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ نیلامی میں کثیر تعداد میں سرمایہ کاروں کی شرکت سی ڈی اے پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے. انہوں نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم تمام شہریوں بشمول سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیلامی میں حصہ لینے والے سرمایہ کار اور سی ڈی اے شہر کی تعمیر و ترقی میں پارٹنر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ادارے میں بہتری لائیں۔

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گیی کمیٹی نے کی جسکے سیکرٹری ڈایریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو تھے. نیلامی کے تمام انتظامات اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو ڈایریکٹوریٹ نے کیے. کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لیے موثر انتظامات کیے.کامیاب اور شفاف آکشن کے انعقاد پر چییرمین سی ڈی نے آکشن کمیٹی کو شاباش دی.

کمرشل پلاٹوں کی 4 روزہ نیلامی میں اسلام آباد کے ڈویلپڈ سیکٹرز سمیت کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹ سرمایہ کاری کیلیے پیش کیے گیے. نیلامی میں بلیو ایریا، کمرشل مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلیے پیش کیے گیے. اسی طرح کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی تیار شدہ دکانیں بھی کے سرمایہ کاری کیلیے پیش کی گییں. موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جایے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کامجازفورم ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کمرشل پلاٹس نیلامی میں میں نیلام نیلام عام سی ڈی اے کہا کہ پیش کی

پڑھیں:

اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت کو روکا جاسکے۔ حافظ عبدالغفور مدنی نے کہا وزیراعظم نے پہلے بھی فلسطینی عوام کیلئے بھرپور موقف اختیار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح
  • مقدمات کیوجہ سے فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہوسکتی، پی ٹی اے
  • فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی
  • عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • خیبر :ایک ہزار 198غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''